۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری

حوزہ/ دنیا بھر کے مسلمان جس وائرس کو سب سے زیادہ خطرناک و مُہلِک سمجھتے ہیں و یہود و نصارٰی کے ناپاک عزائم کا وائرس ہے جو انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ دین مبین اسلام پہ عمل پیرا ہونے والے مسلمان کیلئے زہرِ قاتل سے بدتر ہے، ہم فلسطین و افغانستان میں ہونے والی دہشگردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ کرم علی حیدری المشہدی سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان و صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود بفرمانِ بت شکن مرجع کبیر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ آقای سید روح اللہ الموسوی المعروف بہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ و مقام معظم رہبری مدظلہ العالی فلسطین و قدس کی آزادی اور یہود و نصارٰی کی انسانیت، اسلام و مسلمین کے خلاف کھلم کھلا ظلم و بربریت اور انکے ناپاک عزائم کے خلاف دنیابھر میں بلاتفریق شیعہ و سنی تازہ یوم القدس منایا گیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جبکہ ہر شخص اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے مختلف حیلے و وسیلے تلاش کر رہاہے۔ لیکن دنیا بھر کے مسلمان جس وائرس کو سب سے زیادہ خطرناک و مُہلِک سمجھتے ہیں و یہود و نصارٰی کے ناپاک عزائم کا وائرس ہے جو انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ دین مبین اسلام پہ عمل پیرا ہونے والے مسلمان کیلئے زہرِ قاتل سے بدتر ہے۔

مزید کہا کہ بیت المقدس میں فلسطینی مسلمانوں کا ابھی قتل عام اور افغانستان کے شہر کابل کے ایک اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بیگناہ بچوں کو شہید کرنا یہ در حقیقت اپنے ماضی کی طرح اس وقت بھی یہودیوں کی ہی بدترین حرکت ہے۔ہم ان دونوں واقعات کی سخت الفاظ میں پُرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جبکہ یورپ و امریکا و انگلینڈ و دیگر ممالک میں تو حیوانات و نباتات کی حفاظت کیلئے بڑے پیمانے پہ فنڈز کے ساتھ ساتھ کھلم کھلا حمایت کرتے ہیں تو میرا اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کے ذمیداران سے سوال ہے کہ کیا تمہیں فلسطین و شام و یمن و افغانستان میں بے دردی سے شہید ہونے والے انسان نظر نہیں آتے؟یہ تو جانوروں اور پرندوں اور نباتات سے کہیں زیادہ افضل ہیں۔

اب جواب دو کہ یا تو تم بھی اِن مظالم میں ملوث ہو یا یقینا اُن ظالموں کے حامی و مددگار ضرور ہو۔

لیکن یاد رہے کہ ظلم کا انجام بہت ہی بدترین اور برا ہے ۔
ان شاءاللہ تعالیٰ اِن شہدائے اسلام کا خون جلد از جلد رنگ لائے گا۔اور یہ اسرائیل و یہود و نصارٰی جلد از جلد جہنم واصل ہونگے۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .